Book Name:Allah Walon ki Namaz

پھر رُکوع سے سر اُٹھا کر سیدھے کھڑے ہو جاؤ ،پھر اِطمینان سے سجدہ کرو پھر سر اُٹھا کر اِطمینان سے بیٹھ جاؤ“اِسی  کا نام تَعْدِیْلِ اَرْکان ہے۔صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامُفتی محمد اَمْجَد علی اَعْظَمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی بہارِ شریعت میں فرماتے ہیں:تَعْدِیْلِ اَرْکان یعنی رُکوع و سُجُود و قومہ و جلسہ (رُکوع سے کھڑے ہونے اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے)میں کم از کم ایک بار”سُبْحٰنَ اللہ“ کہنے کی قدر (مقدار) ٹھہرنا(واجب ہے)تَعْدِیْلِ اَرْکان بھول گیا (تو)سجدۂ سہو واجب ہے۔([1])بہرحال وُضُو و غُسل کے دُرُست طریقے کے ساتھ ساتھ نماز کے واجِبات ، مَکْروہات، مُفْسِدات (نماز کو توڑ نے والی چیزیں)اور دیگر ضروری مسائل کی معلومات ہونی چاہئے تاکہ ہماری نمازیں خراب اور ضائع نہ ہوں، کیونکہ ہر عاقل و بالغ مُسَلمان  پر جس طرح نماز پڑھنا فرض ہے اِسی طرح حسْبِ حال نماز کے مسائل سیکھنا بھی فرض ہے۔

کتاب ”نماز کے اَحْکام “ کا تعارف 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!شیخ طریقت،اَمِیْرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے مُسلمانوں کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت نماز کے مسائل کے بارے میں 499 صفحات پر مشتمل نہایت ہی آسان کتاب بنام ”نماز کے اَحْکام“تالیف فرمائی ہے ۔یہ کتاب درحقیقت امیراہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے تحریر کردہ بارہ(12) رسائل کا مجموعہ ہے جو کہ یقیناً اُمّتِ مُسلِمہ کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔اِس میں وُضُو و غُسل کے طریقے سے لے کر نماز کا طریقہ ،اُس کے فضائل ،فرائض،واجبات،سُنّتیں ،مَکْروہات  اور مُفْسِدات تک کا ذکر کِیا گیا ہے۔ عِلاوہ ازیں  قضا نمازوں کا طریقہ ،اذان اور جوابِ اذان کے کلمات و فضائل ،نمازِ سَفَر ،نمازِ عید،نمازِ جنازہ کا طریقہ اور اس سے مُتَعَلّق  ضروری مسائل  بھی بیان کئے گئے ہیں۔بِلا شُبہ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے لہٰذا تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ مکتبۃ المدینہ سے اِس کتاب کو هدیّةً حاصِل کرکے نہ صرف خُود

 



[1] بہارِ شریعت،حصّہ سوم،۱/۵۱۸،حصّہ چہارم،۱/۷۱۱