Book Name:Faizan e Aala Hazrat

26 صفحہ 605 پر ہم عِصْیاں کے مریضوں کیلئے نِسْیان(بُھول جانے کے مَرَض) سے محفوظ رہنے کامُجرَّب عمل ارشاد فرماتے ہیں :'' دَفْعِ نِسْیان (بھولنے کی بیماری سے نجات)کے لئے 17بار سورہ اَلَمْ نَشْرَحْ ہر شب سوتے وَقت پڑھ کر سینہ پر دَم کرنا اور صُبح17بار پانی پردم کرکے قدرے پینا اور چینی کی رکابی (پلیٹ) پریہ حُرُوف ا  ھ ظ م ف ش ذ  لکھ کر پلانا نافع (فائدہ مند)ہے۔ اور چالیس روز سفیدچینی (کے برتن) پر مُشک و زَعْفران وگُلاب سے لکھ کر آبِ تازہ سے مَحْو (یعنی دھو) کرکے پئیں۔ (پھر) تَسْمیہ (یعنی بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے ) کے بعد فَسَھِّلْ یَااِلٰھِیْ کُلَّ صَعْبٍ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِالْاَبْرَارِ سَھِّلْ یَامُحْیَ الدِّیْنِ اَجِبْ، یَاجِبْرَائِیْلُ بِحَقِّ یَابُدُوْحُ (پڑھیں) ۔ ''

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگرہم بھی اپنی پڑھی ہوئی باتوں کو یاد رکھنا اور  قُوّتِ حافظہ  بڑھانا چاہتے ہیں تو  اعلیٰ حضرت کے بتائے ہوئے طریقے پرعمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے   گُناہوں سے تو بہ  بھی کرنی ہوگی اور آئندہ گناہوں سے  بچنے کی نِیّت بھی کرنی ہوگی کیونکہ حافظے کی کمزوری کا ایک سبب ہماری گُناہوں بھری زِندگی بھی ہے۔ کہاجاتاہے''اَلنِّسْیَانُ مِنَ الْعِصْیَانِ''یعنی نِسْیان عِصْیان (گناہ ) کے باعث ہوتاہے ۔اگر ہم اپنی زِندگی گُناہوں میں بسرکرتے رہے تو اس کی نُحوست کی وَجہ سے جہاں اللہعَزَّ  وَجَلَّ    کی ناراضی مَو ل لینی پڑے گی وہیں کمزوری ٔ حافظہ کا نُقْصان بھی اُٹھانا پڑے گا ۔ لہٰذا زِندگی کو غنیمت جانتے ہوئے جلدہی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کیجئے۔

تُوْ بُوْ ا الَی  اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی فرماتے ہیں : اگر تم جلد توبہ کرو