Book Name:Faizan e Sahaba

امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل پڑھنے سے فکرِ آخرت کاذہن ملا۔ جب میں مکمل طور پر مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا تو گھر والوں پر بھی انفرادی کوشش شُروع کر دی۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم اور امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے د ئیے گئے گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 19 مدنی پُھولوں پر عمل کی بَرکت سے ان میں بھی مدنی اِنْقلاب برپا ہو گیا گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فلموں ڈراموں کا سلسلہ بھی بند ہو گیا۔ سبھی امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ ٔعالیہ قادریہ رضویہ میں داخل ہو کر عطاری بن چکے ہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نَبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ  جنّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

''ہاتھ ملانا سنّت ہے'' کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے ہاتھ ملانے کے 14 مَدَنی پھول