مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ نومبر 2021

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ذوالحجۃ الحرام1442ھ اور محرم الحرام1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

(1)یااللہ کریم! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ 6مُردوں کے واقعات “ پڑھ یا سُن لے اُسے رِزقِ حلال کھانے اور بچّوں کو بھی حلال کھلانے کی توفیق عطا فرما اور اُس پر جہنّم کی آگ حرام کردے۔ اٰمِیْن

(2)یااللہ پاک! جو کوئی 35صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ اہلِ بیت “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو اہلِ بیتِ کرام کی سچّی غلامی نصیب فرما اور اُس کی بے حساب مغفرت کر۔ اٰمِیْن

(3)یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ “ امام حُسین کے واقِعات “ پڑھ یا سُن لے اُسے حضرت امام حُسین کی مبارک سیرت پر چلنے کی توفیق عطا کر اور جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن

(4)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ جُوئے میں جیتا ہوا مال “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو “ جُوئے “ سے محفوظ فرماکر رزقِ حلال پر قَناعت عنایت فرما اور اپنے سِوا کسی کا محتاج نہ کر۔

 اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

6مُردوں کے واقعات

21لاکھ95ہزار794

7لاکھ61ہزار765

29لاکھ57ہزار559

فیضانِ اہلِ بیت

22لاکھ84ہزار658

8لاکھ6سو51

30لاکھ85ہزار309

امام حُسین کے واقِعات

22لاکھ45ہزار177

8لاکھ25ہزار292

30لاکھ70ہزار469

جُوئے میں جیتا ہوا مال

22لاکھ10ہزار47

8لاکھ90ہزار765

31لاکھ8سو12

 


Share

Articles

Comments


Security Code