- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 1
- پاکی کی کتاب
- باب : حیض کا باب
باب : حیض کا باب
پاکی کی کتاب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 1
روایت ہے حضرت انس ابن مالک سے فرماتے ہیں کہ یہودی ۱؎جب ان میں عورت حائضہ ہوتی تو نہ اس کے ساتھ کھاتے اور نہ انہیں گھروں میں ساتھ رکھتے ۲؎حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے یہ مسئلہ حضورسے پوچھاتو الله تعالٰی نے یہ آیت اتاری "لوگ آپ سے حیض کے متعلق پوچھتے ہیں"الخحضورانورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صحبت کے سوا سب کچھ کرسکتے ہو ۳؎یہ خبریہودکوپہنچی توبولے کہ یہ صاحب ہمارے دینی کاموں میں سے کوئی چیز بغیر مخالفت کیئے نہیں چھوڑتے ۴؎پھرحضرت اسیدابن حضیر ۵؎اورعبادابن بشر ۶؎حاضرہوئے بولے یارسول الله!یہود ایسا ایسا کہتے ہیں توکیاہم حائضہ سے صحبت بھی نہ کرلیا کریں ۷؎تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انورغصہ میں بدل گیاحتی کہ ہم سمجھے کہ آپ ان پر ناراض ہوگئے ۸؎وہ دونوں چلے گئے ان کے پیچھے حضورکی بارگاہ میں دودھ کاہدیہ آیا توحضورنے ان کے پیچھے آدمی بھیجا(بلانے کے لیئے)پھرانہیں دودھ پلایا تب سمجھے کہ حضور ان پرناراض نہ ہوئے۔(مسلم)
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: إِنَّ الْيَهُودَ كَانُوا إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ فِيْهِمْ لَمْ يُؤَاكِلُوهَا وَلَمْ يُجَامِعُوْهُنَّ فِي الْبُيُوْتِ، فَسَأَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالٰى وَيَسْأَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ الآيَةَ. فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اصنَعُوا كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا النِّكَاحَ"، فَبَلَغَ ذٰلِكَ الْيَهُوْدَ فَقَالُوا: مَا يُرِيْدُ هَذَا الرَّجُلُ أَنْ يَدَعَ مِنْ أَمْرِنا شَيْئًا إِلَّا خَالَفَنَا فِيْهِ،فَجَاءَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ فَقَالَا: يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ إِنَّ الْيَهُوْدَ يَقُوْلُ كَذَا وَكَذَا، أَفَلَا نُجَامِعُهُنَّ؟ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَتّٰى ظَنَنَّا أَنْ قَدْ وَجَدَ عَلَيْهِمَا،فَخَرَجَا فَاسْتَقْبَلَتْهُمَا هَدِيَّةٌ مِنْ لَبَنٍ إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلَ فِيْ آثَارِهِمَا فَسَقَاهُمَا، فَعَرَفَا أَنَّهُ لَمْ يَجِدْ عَلَيْهِمَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 545 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ میں اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے حالانکہ ہم دونوں جنبی ہوتے آپ مجھے حکم دیتے،میں تہبندباندھ لیتی تو مجھ سے جسم مس کرتے حالانکہ میں حائضہ ہوتی ۱؎اور اپنا سر مبارک بحالت اعتکاف میری طرف نکال دیتے میں دھوتی حالانکہ میں حائضہ ہوتی ۲؎(مسلم،بخاری)
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَكِلَانَا جُنُبٌ، وَكَانَ يَأْمُرُنِيْ فَأَتَّزِرُ،فَيُبَاشِرُنِيْ وَأَنَا حَائِضٌ،وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهٗ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهٗ وَأَنَا حَائِضٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 546 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے انہی سے کہ میں بحالت حیض پیتی پھر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو وہی برتن دے دیتی تو آپ اپنا منہ شریف میرے منہ والی جگہ پر رکھ کر پیتے اور میں بحالت حیض ہڈی چوستی پھر آپ کو دے دیتی تو آپ اپنا منہ شریف میرے منہ کی جگہ رکھتے ۱؎(مسلم)
وَعَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ، ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَيَضَعُ فَاهُ عَلٰى مَوْضِعِ فِيَّ فَيَشْرَبُ، وَأَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَأَنَا حَائِضٌ، ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَيَضَع فَاهُ مَوْضِعَ فِيَّ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 547 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں تکیہ لگاتے حالانکہ میں حائضہ ہوتی پھر قرآن تلاوت کرتے ۱؎(مسلم،بخاری)
وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَتَّكِئُ فِيْ حِجْرِيْ وَأَنَا حَائِضٌ، ثمَّ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 548 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں مجھے حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجد سے ہم کو چٹائی دے دو میں بولی کہ میں تو حائضہ ہوں فرمایاتمہاراحیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۱؎(مسلم)
وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ لِي النَّبِيُّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "نَاوِلينِيْ الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجدِ". فَقُلْتُ: إِنِّيْ حَائِضٌ، فَقَالَ: "إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِيْ يَدِكِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 549 ، باب : حیض کا باب
رو ایت ہے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاسے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر میں نماز پڑھتے تھےجس کا کچھ حصہ مجھ پر ہوتا اورکچھ حصہ حضورپرحالانکہ میں حائضہ ہوتی ۱؎(مسلم،بخاری)
وَعَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا- قَالَتْ: كانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّيْ فِيْ مِرْطٍ، بَعْضُهُ عَلَيَّ وَبَعْضُهُ عَلَيْهِ وَأَنا حَائِضٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 550 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو حائضہ عورت سے جماع کرے یا عورت کے پاخانہ کی جگہ یا کاہن کے پاس جائے اس نے محمد مصطفے پر اترے ہوئے کا انکار کیا ۱؎اسے ترمذی،ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کیا ان دونوں کی روایت میں یہ ہے کہ کاہن کے کہے ہوئے کی تصدیق کرے تو کافر ہو گیا۔ترمذی فرماتے ہیں کہ ہم اس حدیث کو صرف حکیم اثرم سے جانتے ہیں جو ابو تمیمہ سے ۲؎وہ ابوہریرہ سے راوی ہیں۔
عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَنْ أَتَى حَائِضًا أَوِ امْرَأَةً فِيْ دُبُرِهَا أَوْ كَاهِنًا فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ وَفِيْ رِوَايَتِهِمَا: "فَصَدَّقَهٗ بِمَا يَقُوْلُ فَقَدْ كَفَرَ". وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: لَا نَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيْثَ إِلَّا مِنْ حَكِيْمِ الأَثْرَمِ عَنْ أَبِيْ تَمِيْمةَ عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 551 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیایارسول الله!مجھے میری بیوی سے بحالت حیض کیا کام حلال ہے فرمایا وہ جو تہبند سے اوپر ہو اور بچنا اس سے بھی بہتر ہے ۱؎(رزین) محی السنہ فرماتے ہیں کہ اس کی اسناد قوی نہیں۔
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ مَا يَحِلُّ لِيْ مِنِ امْرَأَتِيْ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: "مَا فَوْقَ الإِزَارِ، وَالتَّعَفُّفُ عَنْ ذٰلِكَ أَفْضَلُ". رَوَاهُ رَزِيْنٌ. وَقَالَ مُحْيِی السُّنَّةِ: إِسْنَادُهٗ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 552 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے بحالت حیض صحبت کربیٹھے تو آدھا دینارخیرات کرے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،دارمی،ابن ماجہ)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ بِأَهْلِهٖ وَهِيَ حَائِضٌ فَلْيَتَصَدَّقْ بِنِصْفِ دِيْنَارٍ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيِّ وَأَبُوْ دَاوُدَ النَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 553 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے انہی سے وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں کہ جب خون سرخ ہو ایک دینار دے اور جب خوب پیلا ہو تو آدھا دینار ۱؎(ترمذی)
وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: "إِذَا كَانَ دَمًا أَحْمَرَ، فَدِيْنَارٌ وَإِذَا كَانَ دَمًا أَصْفَرَ فَنِصْفُ دِيْنَارٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 554 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے حضرت زید ابن اسلم سے ۱؎فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھااورعرض کیا اپنی بیوی سے بحالت حیض مجھے کیا چیزحلال ہے فرمایارسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اس کا تہبندمضبوط باندھ دوپھرتہبند کے اوپرتمہارا کام ہے۲؎اسے مالک ودارمی نے مرسلًا روایت کیا۔
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ: مَا يَحِلُّ لِيْ مِنَ امْرَأَتِيْ وَهِىَ حَائِضٌ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا ثُمَّ شَأْنُكَ بِأَعْلَاهَا". رَوَاهُ مَالِكٌ وَالدَّارِمِيُّ مُرْسَلًا.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 555 ، باب : حیض کا باب
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب میں حائضہ ہوتی تو بسترسے چٹائی پراتر آتی پھرہم حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے قریب نہ ہوتے یہاں تک کہ ہم پاک ہوجاتے ۱؎(ابوداؤد)
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ إِذَا حِضْتُ نزَلْتُ عَن الْمِثَالِ عَلَى الْحَصِيْرِ، فَلَمْ نَقْرُبْ رَسُوْلَ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-وَلَمْ نَدْنُ مِنْهُ حَتّٰى نَطْهُرَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 556 ، باب : حیض کا باب