باب:جہاد کی فرضیت کابیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 7

حضرت سَیِّدُناابو امامہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارسولَاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے سیرو سیاحت کی اجازت عطافرمائیے۔آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”میری اُمَّت کی سیر وسیاحت راہِ خدا میں جہاد کرنا ہے ۔“

عَنْ اَبِی اُمَامَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَجُلًا قَالَ :يَارَسُوْلَ اللَّهِ ائذَنْ لِی فِی السِّيَاحَةِ.فَقالَ النَّبِيُّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم :اِنَّ سِيَاحَةَ اُمَّتي الْجِهَادُ فِی سَبِيْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1345 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان

حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عَمرو بن عاصرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”جہادکر کے واپس لوٹنا جہاد کی طرح ہے۔“

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرو بْنِ الْعَاص رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ: قَفْلَةٌ كَغَزْوَةٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1346 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان

حضرت سَیِّدُنا سائب بن یزیدرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ جب نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمغزوۂ تبوک سے واپس تشریف لائے تولوگوں نے آپ کا استقبال کیا اورمیں نےبھی بچوں کے ساتھثَنِيَّةُ الْوَدَاعپر آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا استقبال کیا ۔بخار ی میں یوں ہے کہ ہم رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے استقبال کے لئے بچوں کے ساتھثَنِيَّةُ الْوَدَاعتک پہنچے۔“

عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِ يْدَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:لَمَّاقَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوْكَ تَلَقَّاهُ النَّاسُ فَتَلَقَّيْتُهُ مَعَ الصِّبْيَانِ عَلٰی ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ. وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ قَالَ:ذَهَبْنَا نَتَلَقَّى رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مَعَ الصِّبْيَانِ اِلَی ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1347 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان

حضرت سَیِّدُنا ابو امامہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:” جس نےنہ جہاد کیا نہ کسی غازی کو سامان دیااورنہ غازی کے پیچھے اس کے گھر والوں کے ساتھ بھلائی کی تواﷲ عَزَّ وَجَلَّاس پر قیامت سے پہلے ایک بڑی مصیبت لائے گا۔“

عَنْ اَبِیْ اُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَنْ لَّم يغْزُ اَوْ يُجهِّزْ غَازِيًا اَوْ يَخْلُفْ غَازِيًا فِی اَهْلِهِ بِخَيْرٍ اَصَابَهُ اللَّهُ بِقَارِعَةٍ قَبْلَ يوْمِ الْقِيَامَةِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1348 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان

حضرت سَیِّدُنا انسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”مشرکوں سے اپنے مال ، جان اور زبان سے جہاد کرو۔“

عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم قَالَ:جَاهِدُواالْمُشْرِكِيْنَ بِاَمْوالِكُمْ واَنْفُسِكُمْ واَلْسِنَتِكُمْ .

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1349 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان

حضرت سَیِّدُنا ابوعَمرو ابوحکیم بھی کہا جاتاہےنعمان بن مُقَرِّنرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: ”میں نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےساتھ جہاد میں شریک رہا ،آپ اگر دن کے ابتدائی وقت میں لڑائی شروع نہ کرتے توانتظار فرماتے یہاں تک کہ دن ڈھل جاتا ،ہوائیں چل پڑتیں اور مدد اترتی۔“

عَنِْ اَبِیْ عَمْروٍ وَیُقَالُ اَبُوْحَکِیْمٍ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:شَهِدْتُّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اِذَا لَمْ يُقَاتِلْ مِنْ اَ وَّلِ النَّهَارِ اَخَّرَ الْقِتَالَ حَتَّى تَزُوْلَ الشَّمْسُ وَتَهُبَّ الرِّ يَاحُ وَيَنْزِلَ النَّصْرُ .

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1350 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان

حضرت سیدناابوہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:”دشمن سے لڑنے کی تمنا نہ کرواوراﷲ عَزَّ وَجَلَّسے عافیت مانگو پھر اگر دشمن سے لڑائی ہوجائے تو صبر سے کام لو۔“

عَنْ اَبِیْ هُرَ يْرَةَرضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:لَا تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ وَاسْاَلُوا اﷲ الْعَافِیَۃَ فَاِذَا لَقِيْتُمُوْهُمْ فَاصْبِرُوْا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1351 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان

حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہ و حضرت سَیِّدُنا جابررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ”جنگ دھوکہ ہے۔“

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ وَعَنْ جابرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا اَنَّ النَّبيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قالَ:الْحَرْبُ خَدْعَةٌ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1352 ، باب:جہاد کی فرضیت کابیان