Book Name:Jannat Mein Aaqa Ka Parosi

باعِثِ ثواب ہے،ایسے ہی دل صاف رکھنا،اچھے اخلاق ہونا بھی سنت ہے۔جس سے قربِ رسولُ اللہ حاصل ہوگا۔افسوس کہ اکثر لوگ یہاں پھسل جاتے ہیں۔اتباعِ سنت کا دعویٰ ہوتا ہے مگر سینے کینوں سے بھرے ہوتے ہیں۔اللہ پاک اس سنت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔([1]) اللہ پاک ہمیں سنتیں اپنانے اور سنتیں پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ

اے عاشقانِ رسول!  دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، سُنّتوں پر چلنے، نیک نمازی بننے کیلئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ (Linkup)  ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی ہے جس میں قرآن پاک کی3 آیات * ان کا ترجمہ اور (خزائن العرفان یا صِرَاطُ الْجِنان) تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے۔ * فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے * شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے * دُعا ہوتی ہے اور * آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں * آپ بھی اس دینی کام میں حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی * حدیثِ پاک کے مطابق جو صبح کے وقت مسجد میں نیکی سیکھنے جائے، اسے عمرے کا ثواب ملتا ہے([2])  * صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو برکت ملے گی * سارا دِن اچھا گزرے گا * صبح صبح عِلْمِ


 

 



[1]...مرآة المناجيح، جلد:1، صفحہ:172 ملتقطًا۔

[2]... مستدرک، کتاب العلم، باب من جاء المسجد...الخ، جلد:1، صفحہ:281، حدیث:317۔