Book Name:Jannat Mein Aaqa Ka Parosi

سے پسندید ہ عمل بتایئے۔ حضرتِ ثوبان رَضِیَ اللہ عنہ خاموش رہے۔ میں نے پھر پوچھا، آپ خاموش رہے۔میں نے جب تیسری بار پوچھا، تو فرمایا: میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    سے اس بارے میں سُوال کیا تھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    نے فرمایا تھا: کثرت سے سجدے کیا کرو کیونکہ تم جب بھی اللہ پاک کے لئے سجد ہ کرو گے، اللہ پاک تمہارا ایک دَرَجہ بلند فرمادے گا اور اس کے بدلے تمہاری ایک خطا(Mistake) معاف فرمادے گا۔([1])

اعضائے سجدہ جہنّم کی آگ سے محفوظ رہیں گے

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،تاجدار مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    نے اِرشاد فرمایا :سجدے کے نشان کے سوا انسان کے سارے جسم کو آگ جلائے گی۔ اللہ پاک نے جہنم پر حرام کر دیا ہے کہ وہ سجدے کے نشان کو جلائے۔([2])

نورانی پیشانی

حضرت ابواسماعیل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا جب انتقال ہوا تو اہل خانہ(Family) میں سے کسی نے آپ کو خواب میں اس حال میں دیکھا گویا کہ آپ کے سجدے کی جگہ چمک دار ستارے کی مانند روشن ہے، تو عرض کی: یہ آپ کے چہرے پر کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا:میری پیشانی کومٹی کے نقصان پہنچانے کی وجہ سے نورانی کردیا گیا ہے۔ عرض کی: آخرت میں آپ کو کیا مقام حاصل ہوا؟ فرمایا: بہترین گھر ہے، جس کے اہل(یعنی رہنے والے) نہ یہاں سے منتقل (Transfer) ہوتے ہیں نہ ہی انہیں موت آتی ہے۔([3])


 

 



[1]...مسلم، کتاب الصلاۃ، باب فضل السجود والحث علیہ، صفحہ:184، حدیث:488۔

[2]...مسلم، كتاب الایمان، باب معرفۃطریق الرؤیۃ،  صفحہ:87-88، حدیث:182۔

[3]...موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب المنامات، جلد:3، صفحہ:59، حدیث:65۔