Book Name:Jannat Mein Aaqa Ka Parosi

ہیں، ہر رکعت میں 2 سجدے، یہ کل 96 سجدے ہو گئے، ساتھ میں تہجد کے زیادہ نہیں تو 2 نفل مِلا لیجئے! 100 سجدے ہو گئے، اشراق چاشت کی کم از کم 4 رکعتیں مزید شامِل کیجئے! 108 سجدے ہو گئے، 6 رکعتیں اَوَّابِین کے نوافِل کی شامِل کیجئے! 120 سجدے ہو گئے، 2 رکعت صلاۃُ التَّوْبَہ پڑھئے! دِن میں کسی ایک نماز کے ساتھ نماز تَحِیَّۃُ الْوُضُو پڑھ لیجئے! تحیۃ المسجد کے بھی 2 نفل پڑھ لیجئے! یہ کُل 132 سجدے ہو گئے، قرآنِ کریم میں 14 آیاتِ سجدہ ہیں، یہ 14 کی 14 آیات پڑھ کر، 14 سجدے کریں تو حاجتیں پُوری ہوتی ہیں، دِین و دُنیا کی ہر حاجت پُوری ہونے کا بہترین وظیفہ ہے،([1]) کم و بیش 10 سے 12 منٹ لگتے ہیں، آیاتِ سجدہ پڑھ کر 14 سجدے کر لیجئے! یہ کُل 146 سجدے ہو گئے، جو ہم بہت آسانی سے ایک دِن میں کر سکتے ہیں۔

کام کتنا آسان ہے، اگر ہم کَثْرت سے سجدے کرنے کی عادَت بنا لیں تو اس سے کیا مِلے گا؟ اللہ پاک کا قُرْب اور جنّت میں آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    کا پڑوس...!! سُبْحٰنَ اللہ!

وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا                  ہم  مفلس  کیا  مول  چُکائیں  اپنا  ہاتھ  ہی  خالی  ہے([2])

سجدوں کی کثرت بلندئ دَرَجات

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے حُضُور سجدہ کرنا بہت ہی فضیلت والا کام ہے۔ تابعی بزرگ حضرتِ مَعْدَان بن ابوطلحہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں صحابیِ رسول حضرتِ ثوبان رَضِیَ اللہ عنہ سے ملا ، میں نے عرض کی: مجھے ایسا عمل بتایئے جسے میں کروں تو اُس کی بَرَکت سے اللہ پاک مجھے جنت میں داخِل کردے،یا (میں نے یہ کہا کہ)مجھے اللہ پاک کا سب


 

 



[1]...رد المحتار علی الدر المختار ،کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ،جلد:2، صفحہ:719خلاصۃً۔

[2]...حدائق بخشش، صفحہ:186۔