Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Inshiqaq Urdu Translation
رکوعاتہا 1
سورۃ ﴘ
اٰیاتہا 25
| Tarteeb e Nuzool:(83) | Tarteeb e Tilawat:(84) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(25) |
| Total Ruku:(1) | Total Words:(123) | Total Letters:(439) | |
Al Inshiqaq
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
1
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ(1)
ترجمہ: کنزالعرفان
جب آسمان پھٹ جائے گا ۔
2
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گااور اسے یہی لائق ہے۔
3
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ(3)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب زمین کو دراز کر دیا جائے گا۔
4
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْ(4)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جو کچھ اس میں ہے زمین اسے (باہر) ڈال دے گی اور خالی ہوجائے گی۔
5
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْﭤ(5)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ اپنے رب کا حکم سنے گی اور اسے یہی لائق ہے۔
6
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
اے انسان!بیشک تو اپنے رب کی طرف دوڑنے والا ہے پھر اس سے ملنے والا ہے۔
7
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ(7)
ترجمہ: کنزالعرفان
توبہر حال جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا ۔
8
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا(8)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔
9
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ(9)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوشی خوشی پلٹے گا۔
10
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ(10)
ترجمہ: کنزالعرفان
اوررہا وہ جسے اس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔
11
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا(11)
ترجمہ: کنزالعرفان
تووہ عنقریب موت مانگے گا۔
12
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاﭤ(12)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ بھڑکتی ا ٓگ میں داخل ہو گا۔
13
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ(13)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک وہ اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔
14
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ(14)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک اس نے سمجھا کہ وہ ہرگز واپس نہیں لوٹے گا۔
15
بَلٰۤىۚۛ-اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاﭤ(15)
ترجمہ: کنزالعرفان
ہاں ، کیوں نہیں ! بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے۔
16
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ(16)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو مجھے شام کے اجالے کی قسم ہے۔
17
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَ(17)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور رات کی اور ان چیزوں کی جنہیں رات جمع کر دے۔
18
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ(18)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور چاند کی جب اس کا نورپورا ہوجائے۔
19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍﭤ(19)
ترجمہ: کنزالعرفان
ضرور تم ایک حالت کے بعد دوسری حالت کی طرف چڑھو گے۔
20
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ(20)
ترجمہ: کنزالعرفان
توانہیں کیا ہواکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔
21
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَﭤ(21)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے توسجدہ نہیں کرتے۔
22
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ(22)
ترجمہ: کنزالعرفان
بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں ۔
23
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اللہ اسے خوب جانتا ہے جو وہ اپنے دلوں میں رکھتے ہیں ۔
24
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ(24)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت سنادو۔
25
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ(25)
ترجمہ: کنزالعرفان
مگر جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے اعمال کئے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.
