Book Name:Subha Kis Hal Me Ki?
کے ساتھ صبح کرے گا تو امید ہے کہ وہ کامیاب اور نیک لوگوں میں سے ہو گا۔([1])
اے عاشقانِ رسول! صبح کے وقت جب بیدار ہوں تو اللہ پاک کا شکر اد اکرنے کی عادت بنائیں۔ایک مرتبہ ایک صحابئ رسول رَضِیَ اللہ عنہ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے،آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان سے پوچھا :تم نے کس حال میں صبح کی؟ تو انہوں نے جواب میں (صرف یہ)عرض کیا: اچھے حال میں، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان سے دوبارہ یہی سوال کیا، انہوں نے پھر وہی جواب عرض کیا، تیسری مرتبہ پوچھنے پر عرض کیا:(میں نے )خیریت سے صبح کی (اوراس عنایتِ خداوندی پر)میں اللہ پاک کی حمد بیان کرتا ہوں۔اس پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میں یہی (جواب )سننا چاہتا تھا۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ صُبْح کے وقت کی چند مبارک کیفیات ہیں...!! اللہ پاک ہمیں ایسی پیاری پیاری صبحیں اور پیاری پیاری نیکیوں والی شامیں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان
*قرآنِ مجید سیکھنا بہت فضیلت والا کام ہے: *اَحادیث میں اس طرح مضمون ہے: صبح اس حال میں کرو کہ یا تُم عالِم ہو یا طالِبِ عِلْمِ دین([3])*ایک روایت کے مطابق صبح