Subha Kis Hal Me Ki?

Book Name:Subha Kis Hal Me Ki?

صُبْح کے وقت کی2 پیاری کیفیات

ایک نیک بزرگ فرماتے ہیں:جسے صُبْح نصیب ہو گئی، اس پر 2 باتیں لازِم ہیں: (1):امن (2):خوف۔ اَمن اس بات پر کہ رِزق کا ذِمَّہ اللہ پاک نے اپنے کرم پر لیا ہے اور خوف اس بات کا کہ آہ! میں اللہ پاک کے اَحْکام آج پُورے کر پاؤں گا کہ نہیں کر پاؤں گا...!! مزید فرماتے ہیں: جس بندے کو یہ 2 کیفیات مِل جائیں اسے 2 نعمتیں عطا کی جاتی ہیں: (1):قناعت کہ جو اور جتنا اسے دِیا گیا ہے، وہ اس پر خوش ہو جاتا ہے (2):اطاعت و فرمانبردای کی مٹھاس۔([1])

یہ 2 نعمتیں (1):قناعت اور (2):نیکی کی مٹھاس اسے ملتی ہے، جو صُبْح اُٹھتے ہی رزق کے معاملے میں پُر امن اور نیک کاموں کے معاملے میں خوف زدہ ہوتا ہے کہ آہ! کہیں آج کا دِن نافرمانیوں میں نہ گزر جائے...!! کاش! ہمیں یہ 2 عظیم کیفیات نصیب ہو جائیں...!! اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

صُبْح کرنے کی چار نیتیں

پیارے اسلامی بھائیو! نیت کرنے سے بندے کو عمل کا جذبہ ملتا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہر صبح اچھی اچھی نیتیں کر لیا کریں تاکہ سارا دن نیک اعمال کرنے کا ذہن بنا رہے۔ بعض حکما فرماتے ہیں:انسان کو چاہیے کہ ہر صبح یہ نیتیں کر لیا کرے:(1):اللہ پاک کےفرائض کی ادائیگی کروں گا(2): اس کی منع کردہ چیزوں سے باز رہوں گا(3):لوگوں کے ساتھ معاملات میں انصاف سے کام لوں گا(4):دشمنوں سے صلح کروں گا۔جب بندہ ان نیتوں


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین، باب ما قیل کیف یصبح الرجل، صفحہ:324۔