Book Name:Subha Kis Hal Me Ki?
(عجائب القرآن، ص۲۳۸) *ترتیل کے ساتھ اطمینان سے اور ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرے۔ (عجائب القرآن، ص۲۳۸) * تلاوت کے لئے سب سے افضل وقت سال بھر میں رمضان شریف کے آخری دس ایام اور ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہیں۔(عجائب القرآن ، ص۲۳۹) * رات میں تلاوت کا بہترین وقت مغرب اور عشاء کے درمیان ہے اور اس کے بعد نصف شب کے بعد اور دن میں سب سے عمدہ صبح کا وقت ہے۔(عجائب القرآن، ص ۲۳۹) * غسل خانہ اور نجاست کی جگہوں میں قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے۔(جنتی زیور، ص۳۰۰) * رات کے وقت تلاوت کی کثرت کرے کیونکہ اس وقت ذہن پر سکون اور دل مطمئن ہوتا ہے۔(عجائب القرآن ،ص۲۳۹)*بازاروں اور کارخانوں میں جہاں لوگ کام میں لگے ہوں زور سے قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے۔(جنتی زیور، ص۳۰۱) * جو شخص غلط پڑھتا ہو تو سننے والے پر واجب ہے کہ بتا دے، بشرطیکہ بتانے کی وجہ سے کینہ و حسد پیدا نہ ہو۔(صراط الجنان،۱/۲۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*قیامت کی رُسوائی سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” قیامت کی رُسوائی سے نجات کی دعا“ یاد کروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰهُمَّ لَا تُخْزِنِي یَوْمَ الْبَاْسِ وَ لَا تُخْزِنِي یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
ترجمہ: اے اللہ! مجھے جنگ کے دن رُسوا نہ کرنا اور مجھے قیامت کے دن رُسوا نہ کرنا۔ (فیضان دعا، ص 317)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد