Book Name:Subha Kis Hal Me Ki?
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک کے پسندیدہ بندے کی نشانیاں
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن ہم بارگاہِ رسالت میں حاضِر تھے،اتنے میں ایک شخص آیا، اس نے جب ہمیں دیکھا تو اپنی سُواری سے اُترا اور پیدل چلتے ہوئے بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میں 9 دِن کی دُوری سے آیا ہوں مگر آیا اس طرح ہوں کہ میں نے یہ رستہ 6 دِن میں طَے کیا، میں دِن میں پیاسا رہا، راتوں کو جاگتا رہا(یُوں میں نے تیزی سے سَفَر کیا تاکہ جلداز جلد آپ کی خِدْمت میں پہنچ جاؤں، یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!) میرے آنے کا مقصد اَصْل میں 2سُوال ہیں، جنہوں نے میری نیند اُڑا رکھی ہے، بس میں ان کے جواب چاہتا ہوں۔
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس خوش نصیب مُسَافِرکا نام پوچھا،