Book Name:Subha Kis Hal Me Ki?
کے وقت قرآنِ مجید کی ایک آیت سیکھنا 100 رکعت نفل پڑھنے سے بہتر ہے۔([1])
*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک سینکڑوں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرُست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا جاتا ہے اور مختلف سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں اگر پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں تو پڑھانے کی، ورنہ پڑھنے کی نیت کر لیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تلاوت کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1) فرمايا: قرآن پڑھو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے اصحاب کے لیے شفیع(شفاعت کرنے والا) ہو کر آئے گا۔ (مسلم ، ص۳۱۴، حدیث: ۱۸۷۴) (2)فرمایا:میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی، باب فی تعظیم القرآن، ۲/۳۵۴، حدیث:۲۰۲۲) * قرآنِ پاک کو اچھی آواز سے اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا سنت ہے۔(احیاء العلوم، ۱/۸۴۳) * مستحب یہ ہے کہ باوضو قبلہ رو اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔ (بہار شریعت، جلد۱، حصہ۳، ص۵۵۰) * تلاوت کے شروع میں ”اَعُوْذُ‘‘پڑھنا مستحب ہے اور سورت کی ابتداء