Book Name:Subha Kis Hal Me Ki?
سنتے سنتے سوتے ہیں، کتنے ایسے ہیں جو غیر اخلاقی ویب سائٹس دیکھ کر سوتے ہیں، کتنوں کی راتیں موبائل کی نذر ہوتی ہیں، صُبْح سحری کے وقت جا کر آنکھ بند کرتے ہیں، پِھر 12 بجے اُٹھتے ہیں....!! کاش! ہماری رات کی روٹین بھی درست ہو جائے اور صُبْح کی کیفیات بھی سنور جائیں۔
رات کو سونے سے پہلے توبہ کریں، 2رکعت نماز صلوۃ التوبہ پڑھ لیں، کچھ تِلاوت کر کے سوئیں، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنّت ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سونے سے پہلے 3قُل (یعنی سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس) پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارتے، پھر پورے جسم مبارک پر ہاتھ پھیر لیتے اور یہ عمل 3مرتبہ کیا کرتے تھے([1]) *آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رات کو سونے سے پہلے سورۂ سجدہ اور سورۂ ملک کی تلاوت فرماتے تھے ([2]) *اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: رات کو سونے سے پہلے آخری کام سورۂ کافرون کی تِلاوت ہونا چاہئے، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خاتمہ ایمان پر ہو گا([3]) *صاحِبِ بہارِ شریعت مفتی امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سونے کے آداب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: آدمی کو چاہئے کہ سیدھے رُخسار کے نیچے سیدھا ہاتھ رکھ کر سیدھی کروٹ پر سوئے اور سوتے ہوئے قبر میں سونے کو یاد کیا کرے...!! ([4])
اللہ اکبر! کاش! یہ پیارے انداز ہمیں نصیب ہو جائیں...!!اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم