Khuda Ko Razi Karne Wale Kam

Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kam

تَرْکِ واجِب، ناجائِز اور گُنَاہ ہے۔([1])*صَفْ دُرُست نہ کرنے سے نماز ناقص رِہ جاتی ہے۔([2]) *صَفْ درست نہ کرنا نماز میں وسوسے آنے کا سبب ہے، حدیثِ پاک میں ہے:کشادگی (Gap) بھرو! کیونکہ شیطان تمہارے درمیان بھیڑ کے بچے کی طرح گُھس جاتا ہے۔ ([3])حدیثِ پاک:جو صَفْ توڑے، اللہ پاک اسے توڑے، اس کے تحت فیض القدیر میں ہے:یعنی اللہ پاک اسے ثواب اور رَحْمت سے دور کر دیتا ہے یا اسے مزید نیکی کی توفیق نہیں ملتی۔([4]) فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:اللہ کے بندو! اپنی صفیں سیدھی کرو! ورنہ اللہ پاک تمہارے درمیان اختلاف ڈال دے گا۔([5])

اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! یہ کتنا اہم معاملہ ہے...!! صفیں سیدھی نہ کرنا صِرْف ایک نماز کا مسئلہ نہیں ہے، اس کا اَثَر ہمارے روَیُّوں پر بلکہ پُورے معاشرے پر پڑتا ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ نماز میں صفیں سیدھی رکھا کریں۔

اِیثارکرنا

پیارے اسلامی بھائیو! وہ نیک کام جن سے اللہ پاک راضِی ہوتا ہے، ان میں سے ایک نیک کام اِیثار بھی ہے۔ بہت مشہور واقعہ ہے؛ بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  میں ایک بار ایک بھوکاشخص حاضِر ہوا ،  پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے تمام اُمَّہاتُ المُؤ مِنین  رَضِیَ اللہ عنہنّ کے گھروں میں معلوم کر وایا کہ کوئی کھانے کی چیز مل جائے مگر کسی کے یہاں کوئی


 

 



[1]... عمدة القاری، کتاب الأذان، باب تسویۃ الصفوف ...الخ،جلد:4، صفحہ:354، تحت الحدیث:718ماخوذًا ۔

[2]...مرآۃ المناجیح،جلد:2، صفحہ:183ملخصاً۔

[3]... مسند امام احمد، مسند الانصار،جلد:9، صفحہ:198، حدیث:22901۔

[4]...فیض القدیر،جلد:6، صفحہ:306، حدیث:9076۔

[5]... مسلم، کتاب الصلاة، باب تسویۃ الصفوف و اقامتہا...الخ،صفحہ:169، حدیث:436۔