Khuda Ko Razi Karne Wale Kam

Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kam

کی یادیں تازہ رکھنے ،عبادت کا ذوق و شوق جاری رکھنےاور مسجد سے اپنا تعلق قائم رکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ (Linkup) ہو جائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔رمضان المبارک کی طرح باقی مہینوں میں بھی رات کی عبادت کی عادت بنانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے نیک عمل نمبر 33 پر عمل کیجئے، وہ نیک عمل یہ ہے کہ کیا آج آپ نے تہجد کی نماز پڑھی؟ یا رات نہ سونے کی صورت میں صلوۃ اللیل ادا کی؟ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہماری نمازوں کی عادت اور رات کی نماز پڑھنے کی عادت بنی رہے گی اللہ  پاک ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

علم سیکھنے والے کیلئے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!علم سیکھنے والےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی


 

 



[1]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔