Share this link via
Personality Websites!
علم حاصل کرنے کے بعد اسے بیان نہ کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو خزانہ جمع کرتاہے پھراس میں سے کچھ بھی خرچ نہیں کرتا۔(المعجم الاوسط، ۱/۲۰۴، حدیث ۶۸۹) *جب کسی عالمِ دین سے کوئی سوال کرنا ہوتو ادباً اس سے سوال پوچھنے کی اجازت طلب کرلی جائے ۔(اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات، ص۶)*علم میں زیادتی تلاش سے اور واقفیت سوال سے ہوتی ہے توجس کا تمہیں علم نہیں اس کے بارے میں جانو اور جو کچھ جانتے ہو ا س پر عمل کرو۔(جامع بیان العلم وفضلہ، ۱/۱۲۲،حدیث: ۴۰۲) *تحصیل علم کیلئے بہترین وقت ابتدائی جوانی ، وقت سحر اورمغرب وعشاء کے درمیان کا وقت ہے۔ لیکن یہ بات تو افضلیت کی تھی مگر ایک طالب کو تو ہر وقت تحصیل علم میں مستغرق رہنا چاہیے ۔(راہ علم ،ص۷۳)*طالب علم کو لڑائی جھگڑے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ جھگڑا اورفساد وقت کو ضائع کر کے رکھ دیتاہے ۔(راہ علم، ص ۷۴)*طالبِ علم کو راہِ علم دین میں آنے والے مصائب اورذلتوں کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے۔(ایضاً، ص۸۰)*طالبِ علم جتنا زیادہ پرہیزگار ہوتاہے اس کا علم بھی اسی قدر نفع بخش ہوتاہے۔( ایضاً ،ص ۸۱)*طالبِ علم کو چاہیے کہ ہر وقت کتابیں اپنے ساتھ رکھے تاکہ وقت فرصت ان کا مطالعہ کیا جاسکے ۔( ایضاً، ص۸۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*آئینہ دیکھتے وقت کی دعا
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق” آئینہ دیکھتے وقت کی دعا“یاد کروائی جائے گی۔دُعا یہ ہے:
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami