Apni Islah Ka Nuskha

Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہمَا  سے رِوایت ہے،سرکارِمدینہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،05فروری 2026ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

کھانے کی بقیہ سنتیں اور آداب

*آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دودھ اورکھجور ایک ساتھ استِعمال فرماتے اور ان کودو عمدہ کھانے قرار دیتے۔(مسند امام احمد، ۵ /۳۸۵،حدیث: ۱۵۸۹۳ملخصاً) *سرکار  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پسندیدہ کھانا گوشت تھا۔ (ترمذی، ۵/۵۳۳، حدیث: ۱۷۸ملخصاً)*آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے :گوشت کانوں کی سننے کی طاقت کو بڑھاتا ہے اور دنیا و آخِرت میں کھانوں کا سردار ہے ۔ اگر میں اللہ کریم سے سُوال کرتا کہ مجھے روزانہ گوشت عطا کرے تو عنایت فرماتا۔(اتحاف السادۃ،۸/۲۳۸ ملخصاً)* سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گوشت اور  کَدُّو سے ثَرید بنا کر کھاتے(یعنی گوشت اور کَدُّو شریف کے سالن میں روٹی


 

 



[1]  مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ،باب فی کیفیۃ الصلاۃ…الخ،۱۰/۲۵۴،حدیث:۱۷۳۰۵

[2]  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵