Apni Islah Ka Nuskha

Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

باتیں، ص۲/۲۰۳)

نیک عمل نمبر15 کی ترغیب

                             اے عاشقانِ اولیا!غور کیجئے!حضرت ابو مسلم خولانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کثرت سے عبادت کرتے،لیکن پھر بھی اُنہوں نے سُستی سے بچنے کے لیے مسجد میں کَوڑا لٹکا رکھا تھا۔ نیک اعمال کا رسالہ اگر ہمارے پاس ہوگا تواِس کے مطابق غوروفکرکرکے ہماری بھی سُستیوں کی کاٹ ہوگی اور نیک اعمال کی رغبت ہوگی۔ یقین مانیے!  نیک اعمال کا رسالہ اپنی اصلاح کا بہترین نسخہ ہے۔لہٰذا اِسے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کے اسٹال سے ہَدِیَّۃً طلب کیجئے اور  نیک عمل نمبر 15:” کیا آج آپ نے اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ”نیک اعمال“ کے رسالے کے خانے پُر کئے؟“ کے مطابق عمل شروع کر دیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ آہستہ آہستہ عمل میں اِضافے کے ساتھ ساتھ دل میں گناہوں سے نفرت محسوس ہو گی۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ*  نیک اعمال،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں۔* نیک اعمال پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں۔*اِس کی برکت سے خَوفِ خدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی دَوْلت ہاتھ آتی ہے۔*یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن کی یاددِلاتا ہے۔*یہ  بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ  اَجْمَعِیْن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذریعہ ہے اور *  نیک اعمال کی برکت سے کئی اسلامی بھائیوں کی زندگیاں سنور گئی ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کھانے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی جانب لاتے ہوئے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مشہورِ