Apni Islah Ka Nuskha

Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

نیک اعمال کی اَہَمِّیَّت

اے عاشقانِ رسول! نیک اعمالکا عظیم تحفہ نہ صرف بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ  اَجْمَعِیْن کی یاد  دِلاتا ہے بلکہ اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے غور و فِکرکرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے، اِن  نیک اعمال پر عمل کر كے ہم اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کا عظیم جذبہ پاسکتے ہیں، نیک اعمال کے رسالے کو کھول کر اِس میں دئیے گئے  سُوالات  کے جوابات میں خودہی”ہاں“یا ”نا“کے ذریعے اپنے اَعمال کے اچھے بُرے ہونے کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی غلطیوں کو سُدھار سکتے ہیں۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بےشمار اسلامی بھائی،اسلامی بہنیں اور طَلَبہ وطالبات روزانہ ”غور و فکر“کرتے ہوئے  نیک اعمال کے رسالے میں دیئے گئے خانے بھرتے ہیں،جس کی برکت سے نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں آنے والی رُکاوٹیں اللہ پاک کے فضل وکرم سے دُور ہوتی چلی جاتی ہیں،پابند ِ سُنّت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کوشش کرنے کا ذہن بھی بنتا ہے۔ اگر آپ یہ رسالہ خرید کر اپنے پاس رکھیں گے،بار بار دیکھتے رہیں گے، غور و فکر کرتے رہیں گے تو نہ صرف آخرت کی یاد پیدا ہوگی بلکہ نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بھی ذہن بنے گا۔ نیک اعمال کا یہ رسالہ خود کو نصیحت کرنے کا بہترین ذریعہ(Source) ہے۔ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ  اَجْمَعِیْن بھی خود کو نصیحت کےلیے مختلف انداز اختیار کرتے تھے،چنانچہ

اپنا احتساب کرنے والے بزرگ

                             حضرت ابومسلم خَولانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں منقول ہے:اُنہوں نے اپنی مسجد میں ایک چابُک(کَوڑا) لٹکا رکھا تھا اور فرماتے:”چار پاؤں والے جانوروں سے زیادہ میں اِس کا حق دار ہوں۔“ جب کچھ سُستی محسوس کرتے تو اپنی پنڈلی پر چابُک(کَوڑے) سے ایک یا دو چوٹیں لگاتے۔(اللہ والوں کی