Book Name:Apni Islah Ka Nuskha
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے اسلامى بھائىو!اپنی اور دوسروں کی اصلاح کےلیے کوشش کرنا اسلام کے بنیادی مقاصد میں سے ہے۔آج ایک تعداد ہے جو اس مقصد کو بُھولتی جا رہی ہے، اصلاح کا ایک بہترین ذریعہ مُحاسَبَۂ نفس(یعنی یہ غورکرناکہ میں کیسےعمل کرتاہوں)بھی ہے،آج ہم مُحاسَبَۂ نفس (Self Accountability) کی اَہَمِّیَّت اور ا س کے فوائد سے متعلق سُنیں گے۔ بزرگوں کے مُحاسَبَۂ نفس (Self Accountability) کے کچھ واقعات بھی سُنیں گے،آج کے دور میں ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے اعمال کا جائزہ(Self Accountability) کس طرح کر سکتےہیں؟اِس بارے میں بھی کچھ باتیں بیان ہوں گی۔ اللہ کرے! سارا بیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُننے کی سعادت نصیب ہو جائے۔
آئیے! سب سے پہلے محاسَبۂ نفس کی برکت پر مشتمل ایک حکایت سُنتے ہیں،چنانچہ