Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
ٹپک رہا ہے، کوئی اعلان کرنے والا اعلان کر رہا تھا: واہ واہ! کیا خوب...!! مُحَمَّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تمام دُنیا پر قبضہ دے دیا گیا، کائنات(Universe) کی کوئی چیز نہیں جو ان کے قبضہ و اقتدار اور غلبہ و اطاعت میں نہ ہو۔ اب میں نے چہرۂ انور کو دیکھا جو چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا تھا اور بدن مُبَارَک سے پاکیزہ مشک کی خوشبو آرہی تھی پھر 3 شَخْص نظر آئے، (1):ایک کے ہاتھ میں چاندی کا لوٹا(Silver Ewer) (2): دوسرے کے ہاتھ میں سبز زمرد(Green Emerald) کا طشت (یعنی تھال) (3): اور تیسرے کے ہاتھ میں ایک چمک دار انگوٹھی تھی، انگوٹھی کو 7 مرتبہ دھو کر اس نے حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُبَارَک کندھوں کے درمیان مہر نبوت لگا دی پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر اُٹھایا اور میرے سپرد کر دیا۔ ([1])
حُضُور کی آمد! مرحبا! غَیُّور کی آمد! مرحبا!
پُرنور کی آمد! مرحبا! داتا کی آمد! مرحبا!
مولیٰ کی آمد! مرحبا! پیارے کی آمد! مرحبا!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دُنیا میں تشریف لائے تو کس شان سے آمد ہوئی...!! کیسی کیسی برکات کا ظُہور ہوا۔ یہ سارا بیان جو ہم نے سُنا، ان روایات و واقعات سے واضِح ہو جاتا ہے کہ سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے میلاد مُبَارَک کے وَقْت زمین وآسمان میں خوشیاں ہی
[1]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، جلد: 1، صفحہ:66 ملتقطًا۔