Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

ہوجائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے، نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کی برکت سے سنّتوں اور دیگر نیک اعمال کی عادت  کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچنے کا ذہن  بنے گا۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں ایک نیک عمل نمبر 31 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے ان سنتوں پر کچھ کچھ نہ عمل کیا؟ (مسواک، گھر میں آنا جانا، سونا جاگنا، قبلہ رُخ بیٹھنا وغیرہ) اس نیک عمل پر عمل کی برکت سےہم بہت سی سنّتوں کے پابند ہوجائیں گے۔ اللہ  پاک ہمیں نیک اعمال کا عامل بنائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صحبت کے مدنی پھول

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّیعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔ (مسلم، کتاب البر۔۔۔الخ، باب المرء مع من احب،ص ۱۰۸۸،حدیث:۶۷۱۸)(2)فرمایا:”اَلْمَرْءُ عَلیٰ دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِلُ“یعنی  آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔(مسند امام احمد ، ۳/۲۳۳، حدیث: ۸۴۲۵) ٭ اچھے بُرے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہے، مشک اٹھانے والا یا تو تجھے ویسے ہی دے گا یا تو اس سے کچھ خرید لے گا اور یا تو