Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
درخت پھل دار(Fruitful) ہو گئے، اسی لئے اس سال کو سَنَۃُ الْفَتْحِ وَالْاِبْتِہَاجِ (فتح اور خوشحالی کا سال)کا نام دیا گیا۔([1])
سَیِّدَہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا کے مشاہدات
اُمِّ مصطفےٰ، سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک روز میں اُونگھ(Dizziness) میں تھی، خواب میں کسی نے کہا: کیا آپ جانتی ہیں کہ آپ اس امّت کے سردار اور نبی کی والدہ بننے والی ہیں، ان کی ولادت(Birth) کے وَقْت نور روشن ہو گا جس سے بصرہ وشام کے محلّات چمک جائیں گے، جب ولادت ہو تو ان کا نام مُحَمَّد (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم)رکھئے۔([2]) ایک روایت میں ہے: آپ رَضِیَ اللہ عنہا سے خواب میں کہا گیا: عنقریب آپ کے ہاں بیٹا ہو گا، ان کا نام اَحْمَد رکھئے! وہ تمام جہانوں کے سردار ہیں۔([3])
محدِّثِ ابونعیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی رِوَایت میں ہے: ولادتِ باسعادت کا وَقْت آیا تو اللہ پاک نے فرشتوں کو حکم دیا کہ جَنّت اور تمام آسمانوں کے دروازے کھول دیں، اس روز سورج عظیم نور میں لپیٹا گیا اور رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عزّت افزائی(Respect) میں اس سال تمام عَوْرَتوں کے ہاں لڑکے ہی پیدا ہوئے۔([4])
حضرت اِبْنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہما رِوَایت کرتے ہیں: سَیِّدَہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا نے فرمایا: خواب میں کسی کہنے والے نے کہا: اے آمنہ! آپ خَیْرُ الْعَالَمِیْن (تمام جہانوں کے بہتر)کی
[1]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات حملہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، جلد:1، صفحہ:61 بتغیر قلیل۔
[2]...سبل الہدى، جماع ابواب مولد...الخ، الباب الثانى فى حمل آمنۃ...الخ، جلد: 1، صفحہ:328 ملتقطًا۔
[3]...فتاویٰ رضویہ،جلد:30، صفحہ:259 بتغیر قلیل۔
[4]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد:1، صفحہ:65۔