Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
(2): ایک مغرِب(West) میں (3): اور تیسرا کعبے کی چھت پر گاڑا گیا ہے۔([1])
اب وَقْتِ وِلادت آیا، خواتین نے مجھے گھیرے میں لے لیا اور کچھ دیر کے لئے مجھے کچھ نظر نہ آیا۔
مُحَمَّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت ہوئی، آپ شہادت والی انگلیاں آسمان کی طرف اُٹھائے حالتِ سجدہ میں تھے۔([2]) حضرت اِبْنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہما سے رِوَایت ہے، حضرت آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا نے فرمایا: وِلادت کے وَقْت مجھ سے نور نکلا جس سے زمین کے مشرِق ومغرِب روشن ہو گئے،([3]) ایک رِوَایت میں ہے: میں نے اس نور سے شام کے محلّات دیکھ لئے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پاک صاف پیدا ہوئے۔([4])
سَیِّدَہ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: پھر آسمان سے ایک بادَل نے اُتر کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ڈھانپ لیا اور مجھ سے اوجھل کر دیا، کوئی کہنے والا کہہ رہا تھا: مُحَمَّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مشرق ومغرب کی سیر کراؤ! انہیں سمندروں میں لے جاؤ! تاکہ تمام مخلوق ان کا نام، حلیہ اور اَوصاف(Qualities) جان لے، سب کو مَعْلُوم ہو جائے کہ یہ ماحِی (مٹانے والے) ہیں جو شرک کو مٹا دیں گے۔ پھر جلد ہی وہ بادل چھٹ گیا۔([5])
خطیب بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی رِوَایت میں ہے، آپ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: پھر میں نے دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ریشم کے سبز کپڑے میں لپٹے ہوئے ہیں اور اس سے پانی
[1]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،جلد:1، صفحہ:65 بتغیر قلیل۔
[2]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،جلد:1، صفحہ:65-66 ملتقطًا
[3]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،جلد:1، صفحہ:67۔
[4]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،جلد: 1، صفحہ:66 ۔
[5]...مواہب اللدنیۃ، المقصد الاول...الخ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،جلد: 1، صفحہ:68 بتغیر قلیل۔