Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba

عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (پارہ:11، التوبۃ:128)

 تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمان پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔

مشہور مفسر قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: یہ آیتِ کریمہ حُضُورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعتِ پاک کا گنجینہ(یعنی خزانہ) ہے، اس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا میلاد ارشاد ہوا۔ اس میں ذرا غور فرمائیے! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دُنیا میں آنا تو سب لوگ جانتے تھے، پِھر جانی ہوئی چیز کو بیان کیوں کیا گیا؟ اس لئے تاکہ اس سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَت کا ذِکْر ہو جائے۔

الحمد للہ ! پیارے آقا، رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادَت، آپ کی عزّت و عظمت اور آپ کی بےمثل و بےمثال شان کا ذِکْر انبیائے کرام علیہم  السَّلَام  بھی کیا کرتے تھے، اللہ  پاک نے بھی قرآنِ کریم میں ان باتوں کا ذِکْر فرمایا، اس سے معلوم ہوا؛ مِیْلادِ پاک کا ذِکْر کرنا سُنّتِ اِلٰہیہ بھی ہے اور سُنّتِ انبیا بھی ہے۔([1])

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

مفتی صاحِب  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مزید فرماتے ہیں: اللہ  پاک کی سب سے بڑی نعمت نبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں، اس لئے رَبِّ کریم نے قرآنِ مجید میں مختلف جگہ الگ الگ انداز میں حُضُورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا میلاد شریف ارشاد فرمایا  کہیں عام انسانوں کو حُضُور کا مِیْلاد سُنایا کہیں صِرْف مسلمانوں کو بتایا کہیں ساری مخلوق کو سُنایا کہیں اپنے


 

 



[1]... شانِ حبیب الرحمٰن،صفحہ:95 خلاصۃً ۔