Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
اچھّے کی آمد! مرحبا! سچّے کی آمد! مرحبا!
مختار کی آمد! مرحبا! غمخوار کی آمد! مرحبا!
بشیر کی آمد! مرحبا! نذیر کی آمد! مرحبا!
مُنیر کی آمد! مرحبا! بَصیر کی آمد! مرحبا!
حُضُور کی آمد! مرحبا! پُرنور کی آمد! مرحبا!
قرآنِ کریم میں مِیْلاد کا ذِکْر
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مخلوق میں سب سے اَفْضَل و اعلیٰ ہیں ٭الحمد للہ ! قرآنِ کریم میں کُل 7 ہزار مقامات پر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا واضِح لفظوں میں ذِکْرِ پاک آیا ہے([1]) ٭قرآنِ کریم میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک ناموں کا بھی ذِکْر ہے ٭آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جائے وِلادت کا بھی ذِکْر ہے ٭آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک اَعْضا کا بھی ذِکْر ہے ٭آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صِفَات کا بھی ذِکْر ہے ٭آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضائل کا بھی ذِکْر ہے اور الحمد للہ ! ٭قرآنِ کریم میں 2، 4 مرتبہ نہیں بلکہ ایک محتاط اندازے(Estimate) کے مطابق کُل 27 مقامات پر مِیْلاد (یعنی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُنیا میں تشریف آوری) کا ذِکْر موجود ہے۔
پارہ:11، سورۂ تَوْبَہ، آیت: 128 میں ارشاد ہوتا ہے:
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ
ترجَمہ کنزُ العرفان:بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر