Book Name:Nabi e Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Ke Fazail
برے اخلاق پر صبر کیاتواللہ کریم اسے حضرت ایوب عَلَیْہِ السَّلَام کے مصیبت پر صبر کرنے کی طرح ثواب عطا فرمائے گا،اگر عورت اپنے شوہر کے برے اخلاق پر صبر کرےتواللہکریم اسے فرعون کی بیوی آسیہرَضِیَ اللہُ عَنْہا کے ثواب کی طرح اجر عطا فرمائے گا۔‘‘(الکبائرللذهبی،الکبيرة السابعة والاربعون، ص۲۰۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللہُ عَنْہا
پیارے اسلامی بھائیو!حضرت بی بی رُقَیَّہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کی وفات کے بعد حضورِ انور،شافعِ محشرصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے3ہجری میں(اپنی ایک اور شہزادی)حضرت اُمِ کلثوم رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا نکاح امیرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے ساتھ فرمایا۔9ہجری میں حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللہُ عَنْہا کی وفات ہوئی۔رسولِ خدا،احمد مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اس شہزادی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ان کے بابا جان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کی نمازِ جنازہ خود پڑھائی اور انہیں مدیْنۂ مُنَوَّرَہ کے قبرستان”جنّتُ البقیع“میں دفن بھی فرمایا۔(شرح زرقانی، الفصل الثانی فی ذکر اولادہ الکرام،۴/۳۲۵ ۔۳۲۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! اب ہم حُضُورِ اکرم رَسولِ مُحْتَشَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سب سے لاڈلی شہزادی اور خاتونِ جنّت حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا ذکرِ خیر بھی سنتے ہیں۔ پہلے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا مختصر تعارف ملاحظہ کیجئے، چنانچہ
خاتونِ جنت رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا مختصر تعارُف
آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا نام’’فاطِمہ‘‘لقَب’’زَہرا‘‘اور’’بَتُول‘‘ہے۔آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا بچپن شریف اور زندگی