Book Name:Nabi e Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Ke Fazail
سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے!خاتونِ جنت، فاطمہرَضِیَ اللہُ عَنْہا کی!آپ کااٹھنا،بیٹھنا، چلنا،پھرنا حتّٰی کہ اندازِگفتگو(Way of talking)بھی والدِمحترم حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے اندازکے مطابق تھا۔اےکاش!ہم اپنی زندگی خاتونِ جنَّت فاطمہ زہرارَضِیَ اللہُ عَنْہاکی سیرتِ طَیِّبَہ پرعمل کرتےہوئےعبادتِ الٰہی میں گزارنےوالےبن جائیں ،اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائیں،ہر ایک کےساتھ حُسنِ سُلُوک اور نرمی و بھلائی سےپیش آئیں، لوگوں کی تکلیف و مُصیبت میں ان کے کا م آنےوالے بن جائیں اوراپنے ظاہر کو سُنتوں کے سانچے میں ڈھالنے والے اور اپنے باطن کو حسد ،تکبُّر، تہمت اور بد گمانیوں سے بچانے والے بن جائیں ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو!نبیِّ کریم،رؤفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صاحِبزادی، خاتونِ جنّت حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ عَنْہَا پر ہمارےدل وجان قربان!آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو اُمَّتِ مُسلِمہ کا بے حد دردتھا،پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمَّت کیلئے بعض اَوقات ساری ساری رات دعائیں مانگتی رہتیں،اپنی سہولت وآسائش کے لئے ربِّ کائنات کی بارگاہ میں کبھی اِلتجا نہ کرتیں،بلکہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا سارا دن گھر کا کام کاج کرتیں اور جب رات آتی تو عِبادتِ الٰہی کیلئے کھڑی ہوجاتیں اور کثرت کے ساتھ تلاوت میں مشغول رہتیں،چنانچہ
حضرت امامِ حَسَن مجتبیٰرَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتےہیں:میں نےاپنی والِدۂ ماجِدہ حضرت فاطمہ زہرارَضِیَ اللہُ عَنْہا کودیکھاکہ رات کو مسجِدِبَیت کی مِحراب(یعنی گھر میں نماز پڑھنےکی مخصوص جگہ)میں نمازپڑھتی رہتیں،یہاں تک کہ نمازِ فجرکا وقْت ہوجاتا،میں نےآپرَضِیَ اللہُ عَنْہا کو مسلمان مردوں اورعورتوں