Nabi e Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Ke Fazail

Book Name:Nabi e Kareem Ki Mubarak Shehzadiyon Ke Fazail

شہزادی حضرت   رُقَیَّہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا  بھی ہیں،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کی ولادت اعلانِ نُـبُوّت  سے7سال پہلے (مَکَّۂ مُکَرَّمَہ میں)ہوئی۔اس وقت آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عمر مبارک 33 برس تھی۔ 

آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کو اسلام سے پہلے ہجرت کرنے والے قافلے میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ (سیرت مصطفے،ص۶۹۴)آپ  رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے دو بار حبشہ اور ایک بار مدینے کی طرف ہجرت کی سعادت حاصل کی۔(تاریخ دمشق،۳/ ۱۵۱)حضور انور،نبیوں کے تاجور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے امیرالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے ان کا نکاح کردیا ،ان دونوں میاں بیوی نے حبشہ اور پھر مدینے کی طرف ہجرت کی اورصاحبُ الہِجرتین(یعنی دو ہجرتوں والے)کے معزز لقب سے سرفراز ہوئے۔

پیارے اسلامی بھائیو!اسلام کا نور چمکنے سے پہلے بیویوں پر بہت زیادہ ظلم و ستم ڈھائے جاتے تھے،انہیں مارا پیٹا جاتا تھا،ان کے حقوق دبالئے جاتے تھے،جب رسولِ اکرم،نورِمجسم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس دنیا میں رحمت بن کرجلوہ گر ہوئے تو آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے شوہروں کو بیویوں کے ساتھ  حُسنِ سُلوک کرنے کی نہ صرف تاکید فرمائی بلکہ اُن سے حُسنِ سُلوک کرنے کے فضائل بھی بیان فرمائے۔آئیے!بیویوں سے حُسنِ سُلوک کرنے پر مشتمل 3 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں:

بیویوں سے حسنِ سلوک پر مشتمل3 فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(1)تم میں بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے بہترین ہو اور میں اپنے گھروالوں کے لئے تم سب سے اچھا ہوں ۔(ترمذی،کتاب المناقب،باب فضل ازواج النبی،۵/۴۷۵حدیث:۳۹۲۱)

(2)تم سب میں بہترین وہ ہے جو اپنی عورتوں اور بچیوں کے ساتھ اچھا ہو۔  (شعب الایمان ،باب فی