Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat
بدلنے کی ناپاک کوششیں کی جارہی تھیں، اسلامی تعلیمات (Islamic Teachings) کو بدلنے کی جسارت ہو رہی تھی، ان فتنوں کے وقت میں اللہ پاک نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی صُورت میں دُنیائے اسلام کو ایک عظیم نعمت سے نوازا، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مُجَدِّد بَن کر تشریف لائے اور الحمد للہ! آپ نے فتنوں کا سَر قلم کر دیا، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، بدمذہبی کا زور توڑا، بدعقیدگی کا خاتمہ کیا، اَصْل اسلامی عقائد کی دُرُست تشریح فرمائی، اسلامی عقائد پر، اسلام کی اعلیٰ تعلیمات پر، قرآن کی عِزَّت و حُرْمت پر، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عزّت و نامُوس پر پہرا دیا، بدعتوں کو مٹایا، سنتوں کو عام کیا، معاشرے(Society) کی اِصْلاح فرمائی، لوگوں کو عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر پلائے اور الحمد للہ! فتنوں کو مٹا کر دِیْن کا پرچم بلند فرما دیا۔
اَلحَمْدُ للہ! 25 صَفَرُ المُظَفَّر کو عاشِقانِ رسول دُھوم دَھام سے اپنے امام، امامِ اہلسنّت سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عُرْسِ پاک اور خُوشیاں مناتے ہیں۔ اللہ پاک اپنے ولئ کامِل سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے ہم سب پر رحمت کی نظر فرمائے، ہمیں عشقِ رسول کی دولت ملے، فتنوں بھرے اس دَور میں ایمان پر اِستقامت (Persistence) اورآخرت میں بلاحساب جنّت میں داخِلہ نصیب ہو۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اعلیٰ حضرت بچپن ہی سے مُبَلِّغ تھے
سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی پاکیزہ سیرت کو دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ آپ کے اندر نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے اور اِصْلاحِ اُمّت کا جذبہ(Passion)