Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

اللہُ الْکَرِیْم ! اِصْلاح کی راہ نکلے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نِگاہوں سے نیکی کی دَعوت

پیارے اسلامی بھائیو! سیّدی اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ولئ کامِل ہیں، آپ بعض اَوقات بَطُور ِکرامت بھی دُوسروں کی اِصْلاح فرمایا کرتے تھے۔ چُنانچہ 1329 ہجری کی بات ہے، اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  علّامہ شاہ وَصِی احمد صُورتی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ہاں ٹھہرے ہوئے تھے،  اِس دوران سیّد فَرْزَنْد علی صاحِب اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ملِنے آئے، سیّد صاحِب کی داڑھی کٹی ہوئی تھی۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت دیر تک گہری نظروں سے سیّد صاحِب کے چہرے کو دیکھتے رہے۔

سیّد صاحِب فرماتے ہیں:  آپ کی نگاہوں نے مجھے پسینہ پسینہ کر دیا، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ایک سچےّ عاشِقِ رسول مجھے داڑھی رکھنے کی خاموش ہدایت فرما رہے ہیں۔ اَلحَمْدُ للہ!   مُجھے ہدایت مِل گئی اور مَیں نے داڑھی مُنڈوانے سے توبہ کر لی۔([1])  

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے ہمارے آقا  اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی....!!

اعلیٰ حضرت اور علمی مُذاکَرَہ

پیارے اسلامی بھائیو! سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ساری زِندگی ہی نیکی کی دَعوت عام کرتے گُزری ہے،   اِصْلاحِ ذات اور اِصْلاحِ  مُعَاشَرہ  کے لئے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے کئی اَنداز سے کام کیا، نیکی کی دَعوت عام کرنے اور لوگوں تک عِلْمِ دین کا نُور پہنچانے کے


 

 



[1]... حیات اعلیٰ حضرت ،جلد:3 ،صفحہ:238 بتغیر ۔