Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

(الترغیب والترھیب، کتاب الذکر والدعاء ،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۶، حدیث: ۲۵۹۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سُننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! ٭عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  ٭ با اَدب بیٹھوں گا ٭دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  ٭اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  ٭جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 اِنہیں بچپن ہی سے باکمال دیکھا ہے

سیّدی اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسُنّت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ایک پڑوسی تھے، جن کا نام تھا: محمد شاہ خان۔ عموماً لوگ انہیں حاجی مَنتَھن خان کہہ کر بُلاتے تھے۔ یہ زَمیندار (Landlord) تھے اور عمر میں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بڑے تھے۔  

آدمی زَمیندار ہو، پیسے والا ہو، پھر عُمر بھی  کافِی ہو چُکی ہو تو بعض لوگوں کی   طبیعت میں بڑاپَن، رکھ رکھاؤ اور کچھ فخر وغیرہ آجاتا ہے اور مُعَاشَرتی مُعامَلہ ہے کہ لوگ اپنے پڑوسیوں کے سامنے کچھ زیادہ ہی اپنی آن بان دکھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اعلیٰ


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔