Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اِن چند جملوں نے محفل کا رَنگ ہی بدل کر رکھ دیا، آپ کی زبان مبارک کی تاثِیْر ایسی تھی کہ لوگ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے، عجیب پُر کیف سَماں تھا، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ خُود بھی رو رو کر مغفرت کی دعائیں مانگ رہے تھے ۔ شہزادۂ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وَضاحَت کے مُطَابق اس موقع پر کُل 107 اَفْراد نے اپنے گُنَاہوں سے توبہ کی اور نیک رستے کے مُسَافِر بن گئے۔ ([1])
اللہ پاک سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے ہمیں بھی سچّی پکّی توبہ کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے مختلف مواقع پر جو سوالات ہوئے اور آپ نے اِن کے زبانی جواب ارشاد فرمائے، شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتئ اعظم، حضرت علّامہ مصطفےٰ رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ملفوظاتِ اعلیٰ حضرتکے نام سے اِن سب سوالات و جوابات کو ایک کتاب میں جمع کیا ہے۔
بہت معلوماتی اور دلچسپ کتاب ہے، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃ العلمیہ (Islamic Research Center)نے اس پر کام کیا ہے، یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کی جا سکتی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد