Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان
پیارے اسلامی بھائیو! دِل میں عشقِ رسول کی شمع جلانے، اللہ و رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانبردار بندہ بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دِینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مساجد وغیرہ میں لگنے والے مدارِسُ المدینہ بالغان میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بنیادی ضروری اَحْکام و مَسَائل اور سنتیں و آداب بھی سکھائی جاتی ہیں۔ آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لے لیجئے، اگر آپ نے قرآن پاک نہیں پڑھا تو پڑھنا سیکھئے اور اگر آپ قرآن پاک پڑھے ہوئے ہیں اور پڑھاسکتے ہیں تو دوسروں کو پڑھائیے ۔حدیثِ پاک میں ہے:”تم میں سے بہترین وہ ہے جو خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔“(بخاری،کتاب فضائل القرآن، 3 / 410،حدیث:5027)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ”101 مدنی پھول“ سے سُرمہ لگانے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:تمام سُرموں میں بہتر سرمہ”اِثمد“ (اِث۔مِد) ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا