Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai

Book Name:Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai

ہے، پہلے کسی نبی علیہ السَّلام کو آخری نبی مان لیا تو یہ کفر ہو گا، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو آخری نبی نہ ماننا کفر ہے،([1]) ٭ آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لانا ہے تو آپ کو امامُ الانبیا بھی ماننا ہو گا، پہلے نبیوں کو امامُ الانبیا کا لقب نہیں دیا گیا ٭سب کے سب انبیائے کرام علیہمُ السَّلام میں صِرْف و صرف ایک مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہی ہیں، جنہیں صاحِبِ لَوْلَاک کا خطاب عطا ہوا، اللہ پاک نے فرمایا: لَوْلَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفْلَاکَ یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمآپ نہ ہوتے تو میں کائنات کو پیدا نہ فرماتا([2]) ٭یہ صِرْف مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں، جنہیں قُربِ خاص عطا کیا گیا ٭صِرْف مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں جنہیں اس دُنیا کی زندگی میں جاگتی آنکھوں کے ساتھ اللہ پاک کا دِیدار بخشا گیا([3]) ٭یہ صرف مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں جو قیامت والے دن سب سے پہلے شَفاعت کرنے والے ہوں گے ٭آپ ہی کی شَفاعت سب سے پہلے سُنی جائے گی([4]) ٭آپ ہی کو مقامِ محمود عطا کیا جائے گا ٭سب اگلے پچھلے آپ ہی کی حمد و ثنا کریں گے([5]) ٭آپ ہی سب سے پہلے جنّت کا دروازہ کھولیں گے۔([6]) ٭ پہلے نبیوں کی شانیں یقیناً بہت ہی اُونچی ہیں، اتنی اُونچی ہیں کہ انسانی عقل اُن کو جان ہی نہیں سکتی، البتہ! نبیوں میں جو شانیں مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو عطا ہوئی ہیں، وہ کسی نبی علیہ السَّلام کو بھی عطا نہیں کی گئیں۔

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں                لیکن آقا کا منصب جدا ہے


 

 



[1]...فتاوٰی رضویہ، جلد:15، صفحہ:630 خلاصۃً۔

[2]... جواہر البحار، من جواھر شیخ عبد الکریم الجیلی، جلد:1، صفحہ:348۔

[3]...فتاوٰی رضویہ، جلد:29، صفحہ:350 خلاصۃً۔

[4]...بخاری، کتاب التوحید، باب کلام الربّ ...الخ، صفحہ:1809، حدیث:7510 خلاصۃً۔

[5]...ابن حبان،کتاب التاریخ، ذکر الاخبار بان الانبیاء...الخ، صفحہ:1719، حدیث:6478 ماخوذاً۔

[6]... سنن دارمی، مقدمہ، باب ما اعطی النبی...الخ، صفحہ:43، حدیث:49 ماخوذاً۔