Book Name:Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai
جو خوش نصیب ان سچوں کے ساتھ ہو گا، اس کی بھی زیادہ تحقیق نہیں ہو گی، زیادہ سخت حساب نہیں لیا جائے گا بلکہ ان سچوں کی نسبت کے سبب بخشش نصیب ہو جائے گی۔([1])
اَلحمدُ لِلّٰہ!ہمارے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ اللہ پاک کے ولی بھی ہیں اور ایک پیرِ کامِل بھی۔میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے ذریعے حضور غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کے مرید ہو جائیں، دین و دُنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطّارقادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ رضوی قادری سلسلے میں بیعت فرماتے ہیں، اگر آپ اب تک کسی کے مُرِید نہیں ہیں تو امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرِید ہو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ اور ان کے ذریعے غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کا فیضان جاری ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور