Book Name:Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai
آمنہ چمکی تیری قسمت مرحبا! صد مرحبا! گود میں آئی ربّ کی رحمت مرحبا! صد مرحبا!
بھر پور تیاریاں فرمائیں٭ خوب چراغاں کرنے٭ عمارتوں٭گاڑیوں پر مدنی پرچم لگانے، لگوانے٭صبح بہاراں اور جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے، کروانےکی نیّت فرما لیجیے!اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
پیارے اسلامی بھائیو!میلاد شریف کے موقع پر چراغاں ہم نے کرنا ہی کرنا ہے۔ اس کی چند احتیاطیں عرض کرتا ہوں ان کو پیشِ نظر رکھیے!
٭ چوری کی بجلی سے گلیاں اور روڈ وغیرہ سجانا گُناہ کا کام ہے۔٭چراغاں کرنے کے لیے سڑکیں مت توڑئیے!فٹ پاتھ مت اکھاڑئیے! لوگوں کے گھروں کی دیواروں میں کِیل وغیرہ مت گاڑئیے!٭ سجاوٹ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیے کہ عمومی راستہ نہ بند ہو کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔٭گھر کی چھتوں پر سجاوٹ کرتے ہوئے ہمسائیوں کے پردے کا خیال رکھیے! بہتر یہ ہے کہ ان کو اطلاع کر کے چھت پر جایا جائے۔
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
زیادہ پیاس نہیں لگے گی(وظیفہ)
یَا مَجِیدُ