Book Name:Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai
ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔اس ایپلی کیشن میں مدنی قاعدے کے تمام اسباق کی وڈیو ریکاڈنگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجیے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!حضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں:میں نے دیکھا کہ 3جھنڈے نصب کیے گئے٭ ایک مشرِق میں ٭ دوسرا مغرِب میں٭ تیسرا کعبے کی چھت پر اور میرے نُور نظر، لختِ جگر، حُسن و جَمال کے پیکر، دلرُبا و دِلْبَرصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس دنیا میں تشریف لے آئے۔ ([1])
سَحر کا وقت ہے معصوم کلیاں مُسکراتی ہیں ہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی ہیں
ابھی جبریل اُترے بھی نہ تھے کعبے کے منبر سے اتنے میں صدا آئی یہ عبد اللہ کے گھر سے
مُبارَک ہو شَہِ ہر دوسرا تشریف لے آئے مبارک ہو مُحَمَّدمصطفیٰ تشریف لے آئے([2])
اے عاشقانِ رسول! اس مرتبہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکا 1500واں جشنِ ولادت آرہا ہے۔
1500 واں جشنِ ولادت مرحبا! صد مرحبا! آئے شاہِ ختمِ نبوت مرحبا! صد مرحبا!
آئے تاجدارِ رسالت مرحبا! صد مرحبا! آئے جہاں میں جانِ رحمت مرحبا! صد مرحبا!
صاحبِ عظمت و شان و شوکت مرحبا! صد مرحبا! سب سے بڑی اللہ کی نعمت مرحبا! صد مرحبا!