Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai

Book Name:Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai

ہوا ایک ایک لفظ، اُن کی آنکھوں سے نکلنے والی شعاعیں، اُن کی ہاتھوں کی قوّت، کانوں کی سماعت سب اُسی نُور  اِیْمان کی تَجَلِّی کا مَظْہر ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اُن کی زبان میں وہ تاثِیر رکھ دی جاتی ہے، جو عام لوگوں کو عطا نہیں ہوتی۔

وَلِیُّ اللہ اور نُور  ہدایت

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:

 وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور وہ تمہارے لیے ایک ایسا نُور  کردے گا، جس کے ذریعے تم چلو گے۔

 اس آیت میں نُور  کا ایک معنیٰ نُور  ہدایت بھی ہے۔([1]) یعنی اللہ پاک اپنے ولیوں کو، خاص بندوں کو ایسا نُور  عطا فرما دیتا ہے کہ یہ جہاں چلے جاتے ہیں، وہاں ہدایتوں کی روشنی پھیلا دیتے ہیں۔

جادُو گر مسلمان ہو گیا

اِس لحاظ سے بھی اعلیٰ حضرترحمۃُ اللہِ علیہ کی شخصیت مبارَک کو دیکھیے! اللہ پاک نے آپ کو ہدایتوں کا مینار بنایا ہے۔ مَنْقُول ہے:ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ اپنی مسجد سے نماز پڑھ کر تشریف لارہے تھے، گلی میں ایک جادوگر کچّے دھاگے سے پانی کا برتن اٹھانے کا کرتب دِکھا رہا تھا، اردگرد لوگوں کا ہجوم لگا ہوا تھا۔

اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ اُس کی طرف تشریف لے گئے اور فرمایا:اس کے علاوہ بھی کچھ اُٹھا لو گے یا صرف یہ کرتب آتا ہے؟ کہنے لگا :لائیے جو چیز آپ دیں اُٹھا سکتا ہوں۔ اعلیٰ


 

 



[1]...تفسیر بغوی، پارہ:27، سورۂ حدید، زیرِ آیت:، جلد:1، صفحہ:333 خلاصۃً۔