Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai

Book Name:Jalwa e Noor Hai Ke Sarapa Raza Ka Hai

مقدس پاکیزہ کلیوں جیسے ہیں،اُن پر لاکھوں سلام نازل ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۚۙ(۲۸) (پارہ:27، سورۂ حدید:28)

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان لانے والو!اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ تووہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا اور وہ تمہارے لیے ایک ایسا نُور  کردے گا جس کے ذریعے تم چلو گے اور وہ تمہیں بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کا مختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! 25 صَفَر شریف کو عالَمِ اِسْلام کی عظیم تَرِین شخصیت٭وقت کے مُجَدِّدِ اعظم٭مُفَسِّرِ اعظم٭مُحَدِّثِ اعظم٭عاشقوں کے اِمام٭عُلَما کے اِمام ٭مفتیوں کے اِمام٭عظیم عاشِقِ رسول، وَلِیِّ کامِل اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت شاہ اِمام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کا یومِ عُرْس ہوتا ہے۔

10 شوال 1272 ہجری بمطابق 14جون 1856ء کو ہند کے شہر بریلی میں آپ کی ولادت ہوئی ٭ آپ دینی و علمی گھرانے کے چراغ تھے٭آپ کا نام محمد ہے،جبکہ آپ کے دادا آپ کو احمد