Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

آداب سکھائے ہیں،یہاں ایک بات پر تَوَجُّہ دیجئے! داتا حُضُور  رحمۃ اللہ عَلَیْہ    کی کِتَاب ہے: کَشْفُ الْمَحْجُوب۔ آپ نے یہ کتاب تَصَوُّف کی باریکیاں بتانے، دِل سے غفلت کے پردے ہٹانے، دِل کو نورانی بنانے اور اللہ پاک کی معرفت حاصِل کرنے کے طریقے بتانے کے لئے لکھی ہے اور اسی کتاب میں آپ  نے یہ آدابِ زندگی بیان فرمائے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ آداب کتنے اَہَم ہیں، ان پر عَمَل کی برکت سے دِل پاک ہوتا ہے، باطِن نکھرتا ہے، دِل میں نُورِ ایمان اُترتا اور روشنی پھیلاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ان آداب کی اہمیت کو سمجھیں، رَبِّ کائنات کی پاک بارگاہ کا بھی خُوب ادب بجا لائیں، اپنی ذات کے آداب کا بھی خیال رکھیں، مسلمانوں کا ادب کریں، دوستوں کا ادب کریں، کھانے، پینے، چلنے پھرنے وغیرہ کے آداب کا بھی لحاظ رکھیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 43 کی ترغیب

 پیارے اسلامی بھائیو!ہماراپیارا دین ہمیں ظاہری اور باطنی ہر قسم کے آداب سکھاتا ہے، لہٰذا ہمیں بھی  چاہیے کہ ان آداب کا خیال رکھیں، اپنی دینی اور اخلاقی تربیت کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے  ہمیں جو 72 نیک اعمال عطا فرمائے ہیں ان میں سے ایک نیک عمل ایسا بھی عطا فرمایا ہے جس میں ہمیں زندگی کے کچھ آداب کا خیال رکھنے کی ترغیب دی ہے چنانچہ نیک عمل نمبر 43 ہے کہ کیا آپ صفائ ستھرائی کے عادی اور سلیقہ مند ہیں؟ (صفائی ستھرائی: یعنی بدن، لباس، گھر اور