Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

میں ایک انقلاب برپا کر دیا * پختہ قول کے مطابق آپ نے  465 سن ہجری کو اس دُنیا سے پردہ فرمایا *آپ کا مزار مبارک لاہور میں ہے *آپ ہی کی نسبت سے لاہور کو مرکزُ الْاَولیا اور داتا نگر بھی کہا جاتا ہے۔([1])

کَشْفُ الْمَحْجُوب کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! حضور داتا گنج بخش علی ہجویری  رحمۃ اللہ عَلَیْہ   بہت ماہِر عالِمِ دِین تھے، آپ نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں مگر افسوس! اب آپ کی کتابیں ملتی نہیں ہیں، آپ کی ایک زبردست کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب اب بھی مِل جاتی ہے، کَشْفُ الْمَحْجُوب اَصْل فارسی میں ہے، اُردو ترجمہ بھی بازار سے مِل جاتا ہے *کَشْفُ الْمَحْجُوْب ایسی زبردست کتاب ہے کہ بڑے بڑے صُوفیائے کرام اس کتاب کو باقاعدہ پڑھتے بھی تھے اور اپنے شاگردوں کو پڑھایا بھی کرتے تھے *کَشْف کا معنی ہے: کھولنا اور مَحْجُوْب کا مطلب ہے: پَرْدَے میں رکھی ہوئی چیز۔ گُنَاہوں کی وجہ سے دِل پر جو میل چڑھتی ہے، صُوفیائے کرام اسے حِجَاب کہتے ہیں، یُوں کَشْفُ الْمَحْجُوب کا مطلب بنے گا: دِل کے پردے کھولنے والی کِتَاب *خواجہ نظامُ الدِّیْن اَوْلیا   رحمۃ اللہ عَلَیْہ  فرمایا کرتے تھے: جسے پِیرِ کامِل نہ ملتا ہو، وہ کَشْفُ الْمَحْجُوب پڑھ لے، پیرِ کامِل مِل جائے گا۔([2])

کشف المحجوب کے ایک باب کا خُلاصہ

اے عاشقانِ رسول!  کَشْفُ الْمَحْجُوب شریف کا ایک باب ہے: کَشْفِ حِجَاب: آداب


 

 



[1]...تفصیل کے لئے دیکھئے: مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”فیضانِ داتا علی ہجویری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ “۔

[2]...فیضانِ داتا علی ہجویری، صفحہ:58۔