Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

ذات کے آداب بھی سکھائے گئے ہیں، ہمیں چاہئے کہ ہم ان آداب کو اپنائیں، دوسروں کا بھی اَدَب کریں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ذات کا بھی اَدَب کیا کریں۔ جدید ماہِرینِ نفسیات کہتے ہیں: جو اپنا اَدَب نہیں کرتا، وہ دوسروں کا بھی اَدَب نہیں کر سکتا، لوگ ہمارے ظاہری حُلیے کو دیکھ کر ہماری شخصیت کا پتا لگاتے ہیں، جو لوگ اپنی صحت کا، صفائی ستھرائی وغیرہ کا خیال نہیں رکھتے، انہیں انتہائی غیر ذِمَّہ دار اور سُست سمجھا جاتا ہے۔

اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم خُود اپنی ذات کی قَدْر کریں، ایسا حلیہ یا ایسے انداز نہ اپنائیں کہ لوگ ہم سے گِھن کھانے لگیں بلکہ صاف ستھرے رہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔ 

(3):مختلف آدابِ زِندگی

داتا حُضُور  رحمۃُ اللہِ علیہ   فرماتے ہیں: اَدَب کی تیسری قسم یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ ملنے جُلنے، اُٹھنے بیٹھنے میں ان کے آداب کا خیال رکھا جائے۔

اس مقام پر داتا حُضُور  رحمۃُ اللہِ علیہ   نے مختلف آدابِ زِندگی بیان فرمائے ہیں، آئیے! ان میں سے چند ایک سنتے ہیں:

اچھی صحبت بہت ضروری ہے

لوگوں کے ساتھ میل جول اور تعلق رکھنے کے متعلق سب سے اَہَم یہ ہے کہ آدمی ہمیشہ نیک صحبت اختیار کرے، بُری صحبت سے ہر دَم بچتا رہے۔ داتا حُضُور  رحمۃُ اللہِ علیہ   فرماتے ہیں:  نفس کی عادَت ہے کہ اپنے ساتھیوں سے راحت پاتا ہے، جس قسم کے لوگوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے، انہیں کی عادات اختیار کر لیتا ہے، اسی لئے مشائِخِ   (یعنی اَوْلیائے کرام) سب سے