Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

میں ہیں۔ بندہ ہمیشہ اللہ پاک کی رضا میں راضی رہے* اس کے ہر فیصلے کو دِل و جان سے قبول کرے* جو عطا ہو، اسی پر خوش رہے* غم ملے تو شکوہ نہ کرے* خوشی نصیب ہو تو سرکش نہ بنے*بَس اللہ پاک کی رِضا کا طلب گار رہے*دُنیا میں کسی چیز کو اپنی ملکیت نہ سمجھے* یہ پختہ سوچ اپنائے کہ سب کچھ اللہ پاک کا ہے، وہی حقیقی مالِک ہے، میرے پاس جو کچھ ہے، اللہ پاک ہی کا ہے، اس نے اپنی رحمت سے مجھے عطا فرمایا ہے* اپنی عبادات اور نیک کاموں کو ہمیشہ ناقِصْ سمجھے* خُود پسندی کا ہر گز شکار نہ ہو۔

حضور داتا گنج بخش علی ہجویری  رحمۃ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں: بندہ ہونے کے آداب میں سے ہے کہ جَلْوَت و خَلْوَت (یعنی لوگوں کے سامنے بھی اور تنہائی میں بھی، ہر حال ) میں اللہ پاک کی بےحُرْمتی (یعنی گُنَاہ اور نافرمانی ) سے بچتا رہے۔ ([1])

اللہ دیکھ رہا ہے

منقول ہے کہ ایک پیر صاحب اپنے عمر رسیدہ مریدوں کے بجائے ایک نوجوان مرید کی زیادہ عزت افزائی فرمایا کرتے۔ جو بعض عمر رسیدہ مریدوں کو ایک آنکھ نہ بھاتی، چنانچہ ایک مرید نے ان سے اس کے متعلق شکوہ کرتے ہوئے عرض کی کہ آپ اس نوجوان کو ہم عمر رسیدہ و پختہ کار مریدوں پر اس قدر ترجیح کیوں دیتے ہیں ؟ تو پیر صاحب نے ارشاد فرمایا:میرا یہ مرید ادب وعقل میں تم سب سے فائق و بلند ہے، جس کی وجہ سے میں اسے بہت چاہتا ہوں اور اس کا ثبوت میں تمہیں ابھی دے دیتا ہوں تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ اس میں کون سی خوبی ہے ۔پھر پیر صاحب نے کچھ پرندے منگوائے اور اپنے


 

 



[1]...کشف المحجوب،مترجم،صفحہ:493بتغیر۔