Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

جہاں کام کرتے ہیں وہ جگہ اور وہاں کی اشیا صاف رکھنا وغیرہ، سلیقہ: یعنی وقت کی پابندی، گھر اور اپنی یا کسی اور کی گاڑی میں بیٹھتے وقت بلاضرورت زور سے دروازہ بند نہ کرنا اپنے گھر،  تعلیم گاہ، دفتر یا کسی کے ہاں کی جو چیز اجازت ہونے کی صورت میں اٹھائی پھر اسی جگہ رکھنا وغیرہ) ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدھے ہاتھ سے لین دین  کی سنتیں اور آداب

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! سیدھے ہاتھ سے لین دین کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے ایک فرمان مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: فرمایا: تم میں سے ہر ایک سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور سِیدھے ہاتھ سےپئے اور سِیدھے ہاتھ سے لے اور سیدھے ہاتھ سے دے کیونکہ شیطان اُلٹے ہاتھ سے کھاتا اور اُلٹے ہاتھ سے پیتا اُلٹے ہاتھ سے دیتا اور اُلٹے ہاتھ سے لیتا ہے۔(ابنِ ماجہ ، ج۴ص۱۲حدیث ۳۲۶۶)  *سیدھی جانب میں نیک فال ہے کہ یہ جنتیوں کی جانب ہے۔( فیض القدیر،باب کان وھی الشمائل الشریفۃ،۵/۲۶۳،تحت الحدیث:۶۹۹۵ ۔)*سِیدھے ہاتھ سے کھانا پینا سُنَّت ہے ۔(آداب طعام،ص۱۳۰)*نیکیاں لکھنے والا فرشتہ داہنی طرف رہتا ہے اس کی وجہ سے یہ سمت افضل ہے۔(مرآ ۃ المناجیح،۱/۲۸۷۔)*مولانا محمد سردار احمد قادری چشتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو استِعمال کرو، یہ عادت ایسی پختہ ہو جائے کہ کل قِیامت کو جب نامۂ اعمال پیش ہو تو اِسی عادت کے مُوافِق دایاں ہاتھ آگے بڑھ جائے تب تو کام بن جائے گا۔ (حیاتِ محدث اعظم،ص۳۷۴۔)