Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat
چاہتا ہوں۔([1])
اللہ کریم نے آپ کی یہ درخواست پُوری کی اور حکم ہوا: اے ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ! 4 پرندے لیجئے! انہیں اپنے ساتھ خُوب مانُوس کر لیجئے! پِھر انہیں ذَبح فرمائیے! ان کا قیمہ کر لیجئے! پھر ان کا گوشت آپس میں مِلا دیجئے! پِھر ان کے سَر اپنے پاس رکھ لیجئے! اور گوشت کے 4حصّے کر کے 4 مختلف پہاڑوں پر رکھ دیجئے!
ثُمَّ ادْعُهُنَّ (پارہ:3، البقرہ:260)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: پھر انہیں پکارو
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے ایسا ہی کیا، 4 پرندے لئے، ان کو اپنے ساتھ مانُوس کیا، پھر ان چاروں کو ذَبَح کر کے ان کا گوشت 4مختلف پہاڑوں پر رکھا، پِھر جیسے ہی انہیں پُکارا تو ان چاروں کا گوشت اپنی جگہ سے اُڑ کر آپ کے پاس آیا اور اپنے اپنے سَروں کے ساتھ مِل گیا، یوں چاروں کے چاروں پرندے پِھر سے زندہ ہو گئے۔ اللہ پاک نے فرمایا:
وَ اعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۠(۲۶۰) (پارہ:3، البقرہ:260)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور جان رکھو کہ اللہ غالب حکمت والا ہے۔
یعنی جان رکھو کہ اللہ پاک غالِب ہے، اسے کوئی بات مَجْبور نہیں کر سکتی، وہ حکمت والا ہے، اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! یہ ایمان افروز قرآنی واقعہ جو ابھی ہم نے سُنا، اس میں ہمارے