Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat
ایمان اتنا مَضْبُوط ہوتا جاتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی نصیحتیں
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے چند واقعات سُننے کی سَعَادت حاصِل کی، آئیے! آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی نصیحتیں بھی سُن لیتے ہیں:
قرآنِ کریم میں ہے: حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی قوم کو فرمایا:
اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُؕ- (پارہ:20، اَلْعَنْکَبُوت:16)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: الله کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو
یہ 2 باتوں کی نصیحت ہے: (1):اللہ پاک کی عِبَادت کرو! (2):تقویٰ اختیار کرو!
کاش! ہمیں ان دونوں باتوں پر عَمَل کی سَعَادت نصیب ہو جائے *ہم اللہ پاک کی عِبَادت بھی کریں *خوب نمازیں بھی پڑھیں *ہو سکے تو نفل روزے بھی رکھیں *تِلاوت بھی کریں *درودِ پاک بھی پڑھیں *ذِکْرُ اللہ کی بھی کثرت کریں *اور اللہ پاک نصیب فرمائے، تقویٰ بھی اختیار کریں۔
عَشْرَۂ ذِی الحج میں عبادت کی فضیلت
الحمد للہ! ذُو الْحِجَّۃُ الْحَرَام کی آمد ہوچکی ہے یہ مہینا عِبَادت کا مہینا ہے۔ اس کی ابتدائی 10 راتیں بہت فضیلت والی ہیں۔ *حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے